City News

Print
Press Enter to show all options, press Tab go to next option

ہری کین فلورنس کے لیے تیاری کا طریقہ

Post Date:09/13/2018 12:45 PM

Read this information in English 

نارتھ اور ساؤتھ کرولینا دونوں علاقوں میں ہری کین فلورنس کے آ جانے سے نارتھ کیرولینا کے گونر رائے کوپر  (Roy Cooper) نے ہنگامی حالات (اسٹیٹ آف ایمرجنسی) کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام ریاست،

کاؤنٹی اور شہر کی خدمات کے درمیان معاونت کا آغاز ہے۔ اس میں تربیت یافتہ، مستند ماہرین شامل ہیں جو حفاظت، مدد اور مواصلات فراہم کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔

اس وقت سٹی ہری کین فلورنس سے متعلق تمام امکانات کی نگرانی اور گلفورڈ کاؤنٹی ایمرجنسی سروسز (Guilford County Emergency Services) سے معاونت کر دیا ہے۔ 

گرینزبورو (Greensboro) ہنگامی خدمات کا ایسا جامع منصوبہ بروئے کار لا رہا ہے جس سے اسے ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے میں مدد ملے۔ سٹی میڈیا شرکاء، خدمات سہولیات اور دیگر افراد کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کو درست اور قابل اعتماد معلومات حاصل ہوں ۔ تازہ ترین رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام پر پورے کیرولینا پر مہلک اثرات مرتب ہوں گے۔ تیاری ہمیشہ حوصلہ افزائی پیدا کرتی ہے، اس سے قطع نظر کہ اس واقعےکے دوران کون سا علاقہ حتمی طور پر زد میں رہتا ہے۔ جیوں ہی اس واقعہ کی پیشرفت ہوتی ہے تو سٹی اضافی معلومات آن لائن فراہم کرے گا۔ 

باشندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تیار رہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے 72 گھنٹے کے لیے وقت سے پہلے اپنی دوائیں، غذا اور پانی تیار رکھنا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اپنے پالتو جانوروں کے لیے منصوبہ بندی کریں۔ 

موسم کی اطلاع

•            اس یقین میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ پورے نارتھ اور ساؤتھ کیرولینا میں زندگی کے لیے مہلک اثرات محسوس کیے گئے ہیں

•            اندورونی علاقوں میں تباہ کن آندھی

•           سیلاب کے ساتھ بھاری بارش کا امکان

•           درختوں کے قابل ذکر نقصان اور بجلی کٹوتی کے لیے منصوبہ

•           خاموشی کے ساتھ صحیح وقت اور مقام کی نگرانی

•            اپنے فون پر ہنگامی آگاہی نامے حاصل کرنے کے لیے GEANI (گلفورڈ ایمرجنسی الرٹ نوٹیفیکیشن انفارمیشن) کے لیے رجسٹر کرائیں یا http://readyguilford.com/geani-sign-up/ پر ای میل کریں۔

•            ہنگامی معلومات کے لیے ریڈی NC ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں  https://readync.org

•           طوفانی آندھی سے متعلق اضافی معلومات  https://www.weather.gov/srh/tropicalپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

(ڈیوک انرجی سے) اہم یاد دہانیاں

اگر بجلی بند ہو جائے تو مندرجہ ذیل مختصر اشارے (تدابیر) محفوظ رہنے میں آپ اور آپ کے خاندان کی مدد کر سکتے ہیں:

  • گری ہوئی یا ڈھیلی پاؤر لائنوں سے دور رہیں۔ کرنٹ والی تمام لائنیں اور ساتھ ہی ساتھ لائینوں کے رابطے میں آنے والے درختوں، اعضاء میں بجلی پائی جاتی ہے، اس کا خیال رکھیں۔
  • بعد میں قیمتی وقت بچانے کے لیے ایمرجنسی سپلائی کٹ بنائیں (یا اس کی تجدید کریں)۔ اس کٹ یا بستے میں ہر وہ چیز شامل  ہوگی جس کی ضرورت کسی فرد یا خاندان کی کم از کم دو ہفتوں کے لیے پڑ سکتی ہو خصوصاً دوائیں اور دیگر اشیاء جن کا حصول طوفان آ جانے کے بعد مشکل ہو۔
  • پانی اور خراب نہ ہونے والی غذا کی فراہمی برقرار رکھیں۔
  • ریاستی اور مقامی افسران کی طرف سے جاری موسم کی پیش گوئی یا اہم معلومات جاننے کے لیے قابل منتقلئ (پورٹیبل) ریڈیو یا ٹی وی یا NOAA موسمی ریڈیو اپنے قریب رکھیں۔
  • طوفان آنے سے پہلے ہی سیل فون کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرونی آلات کو چارج کر لیں تاکہ حفاظت و مدد سے متعلق معلومات سے آپ کا رابطہ قائم رہے۔ پورٹیبل چارجر خریدنے پر غور کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ وہ پوری طرح چارج کیے ہوئے ہیں۔
  • بجلی بند رہنے کی مدت میں توسیع ہونے یا انخلاء کی ضرورت پڑنے پر افراد خاندان–  خصوصاً خاص ضروریات والے افراد – کو محفوظ متبادل مقامات پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار رکھیں۔
  • پالتو جانوروں کے مالکان ان انخلاء کی پناہ گاہوں میں قیام کا انتظام کر سکتے ہیں جو پالتو جانوروں، دوستوں اور افراد خاندان کے گھر یا پالتو جانوروں کے لیے موزوں ہوٹلوں کو قبول کرتے ہیں۔
  • اپنی بیمہ پالیسوں کا جائزہ لیں اور ہنگامی رسد کے بستے  میں (بہترین طور پر واٹر پروف ڈبے میں) اپنی پالیسیوں اور دیگر اہم دستاویزات کی زائد نقول شامل کریں۔

سٹی آف گرینر بورو                                                                        رابطہ: جیری جیمیسن  (Jerri Jamison)

فوری اشاعت کے لیے                                                                     فون: 980-721-8806

                                                                                                           

 

گلن وڈ تفریحی مرکز  (Glenwood Recreation Center) میں  13ستمبر سے ریڈ کراس ہنگامی پناہ گا کا آغاز

گرینر بورو NC (12ستمبر  2018 ) – ٹریڈ کے ہری کین فلورنس کے اثرات کو محسوس کرتا ہے تو قیام کے لیے محفوظ مقام کے لیے ضرورت مند افراد کے لیے ریڈ کراس ایک ہنگامی پناہ گاہ گلن وڈ تفریحی مرکز (Glenwood Recreation Center) پر کھولے گا جس کا آغاز 13 ستمبر جمعرات 12 بجے دوپہر سے ہوگا۔ یہ مرکز 2010 کولیسم بلوڈ  (2010 Coliseum Blvd) میں واقع ہے اور تا اطلاع ثانی روزانہ 24 گھنٹے کھلے گا۔

پناہ گاہ میں قیام کا ارادہ رکھنے والے افراد سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دوائیں، ٹوائلٹ کے سامان، تکیہ اور کمبل یا سلیپنگ بیگ اور تولیہ  لے آئیں ۔ یہ پناہ گاہ مقام باشندوں کے لیے دستیاب ہے جن میں وہ لوگ شامل ہیں جن کے گھر اپریل کے طوفان میں تباہ ہوئے تھے اور جو ہری کن کی زد میں آئے ہوئے علاقے خالی کر کے آئے ہوں۔

سٹی آف گرینر بورو نے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹراکٹیو ریسورس سنٹر اپنے وہائٹ فلیگ ہنگامی حالات کے انتباہ کے اعمال407 ای واشنگٹن اسٹریٹ  (407 E. Washington St) سے آج سے 4 بجے شام جمعہ تک انجام دے گا۔

پناہ گاہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے ریڈ کراس (Red Cross) سے  www.redcross.orgپر یا 336-333-2111 پر رابطہ کریں۔

سٹی خدمات سے متعلق سوالات کے لیے کنٹکیٹ سنٹر کو   336-373-CITY (2489) پر فون کریں۔

Return to previous page >>